منڈی بہاﺅالدین میں 23تا 28اگست کو گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک (ماں کے دودھ کا ہفتہ) منایا جائے گا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 22اگست 2021 ) چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ) ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے کہا ہے کہ ماں کا دودھ قدرت کا بہترین تحفہ ہے اور یہ بچے کے لئے ذود ہضم اورغذائیت سے بھر پور ایک مکمل غذا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، انہوں نے کہا کہ ماں کے دودھ میں موجود اینٹی باڈیز بچے کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیںاورخود ماں بھی بچے کو دودھ پلانے سے کئی بیماریوں سے محفوظ رہتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی او ہیلتھ آفس میں ماں کے دودھ کا ہفتہ منانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر محمد افتخار، ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر IRMNCH ڈاکٹر محمد عابد، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر مہار اختر حسین بلوچ، ایم اینڈ ای آفیسر IRMNCH مشتاق احمد تارڑ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور دیگر متعلقہ ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے کہا کہ بچے کی پیدائش کے فوری بعد ماں کا دودھ بچے کے لئے بہترین غذائیت کا حامل ہوتا ہے ، اس دودھ میں بعد میں پیدا ہونے والے دودھ کی نسبت خاص قسم کے پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ نومولود کیلئے دماغ، آنکھوں اور خون کی نالیوں کی نشوونما کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کو دست، سانس کی بیماری، الرجی، کان کے انفیکشن، دماغ کی جھلی کی سوجن، پیشاب کی نالی کے انفیکشن سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خود ماں بھی بچے کو دودھ پلانے سے کئی بیماریوں مثلاً چھاتی کے سرطان اور ہڈیوں کے بھربھرے پن سے محفوظ رہتی ہے۔ سی ای او ہیلتھ نے شرکاءکو بتایا کہ پنجاب بھر کی طرح ضلع منڈی بہاﺅالدین میں بھی 23تا 28اگست کو گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک (ماں کے دودھ کا ہفتہ) منایا جا رہا ہے ۔ اس ہفتے کو منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ماں کا اپنے بچے کو دودھ پلانا ماں اور بچے کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے اور یہ دودھ بچے کی پیدائش کے آدھ گھنٹے بعد سے لیکر 2سال تک ضرور پلانا چاہیئے ۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے 6ماہ کے بعد اپنے دودھ کے ساتھ ساتھ بچے کو نیم ٹھوس غذا بھی شروع کروائیں۔ انہوں نے مذید بتایا کہ بریسٹ فیڈنگ ویک کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز روزانہ کی بنیاد پر اپنی فیلڈ میں 2سیشنز منعقد کریں گی جس میں حاملہ مائیں ، دودھ پلانے والی مائیں اور دوسری مائیں بھی شرکت کریں گی اور ان ماﺅں کو ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے دودھ کی افادیت کے بارے میںاور بوتل کے دودھ کے نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن ماﺅں کو بریسٹ فیڈنگ میں پرابلم آتی ہے ان کو متعلقہ بنیادی مرکز صحت میں لیڈی ڈاکٹر کے پاس ریفر کیا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاﺅالدین میں 23تا 28اگست کو گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک (ماں کے دودھ کا ہفتہ) منایا جائے گا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!