منڈی بہاوالدین میں جاری 72 ترقیاتی سکیموں کا 54 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، فنانس آفیسر کی بریفنگ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 28دسمبر2020 )ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی زیر صدارت آج ڈی سی آفس میں ترقیاتی سکیموں میں پیشرفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد ،ایم پی اےز ساجد احمد خاں بھٹی ،گلریز افضل چن،ڈی پی او سید علی رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زریونیو توقیر الیاس چیمہ، جنرل محمد شفیق، فنانس حافظ غلام مرتضیٰ ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای او ہیلتھ ،ایجوکیشن سمیت دیگرمتعلقہ محکموںکے افسران بھی شریک تھے۔

قبل ازیں اے ڈی سی فنانس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے ڈی پی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21 کے تحت 12404.071ملین روپے لاگت کی منظور شدہ 72سکیموں جن میں PHEDکی 30،روڈز کی13، پبلک اینڈ بلڈنگ کی 5، ہائیر ایجوکیشن ،سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر کی 2,2،لوکل گورنمنٹ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 13، ہیلتھ اینڈ سکینڈری کئیر کی 4اور ایریگیشن کی 3جاری ترقیاتی سکیموں کا54فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان سکیموں کیلئے 757.838ملین روپے کی لاگت کے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں جن میں سے545.158ملین روپے کے فنڈز استعمال ہو چکے ہیں۔

اے ڈی سی فنانس نے بتایا کہ سی ڈی پی فیز 2کی نارمل پیکج کی 299.982ملین روپے کی 47سکیمیں جن کیلئے 131.800ملین روپے کے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں جبکہ ان سکیموں کا51فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور یہ سکیمیں جلد ہی مکمل کر لی جائیں گی۔اسی طرح سی ڈی پی فیز 2کی سپیشل پیکج کی 300ملین روپے کی 26 سکیموں کا 73فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سیپ 1کی 162سکیمیں جن کی لاگت 149.890ملین روپے ہے اور ان سکیموں کا 75فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور 140سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں ۔ اسی طرح سیپ 2کی 42سکیمیں جن کی لاگت 150ملین روپے ہے اور ان سکیموں کا 56فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور 37 سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔

جس پر ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے کام کے معیار ،رفتاراورشفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جن سکیموں کے فنڈز دستیاب ہیں ان کے کام میں کسی قسم کا تعطل نہ پیدا کیا جائے بلکہ ان کو تیزی سے مکمل کیا جائے اور جاری ترقیاتی سکیموں کے دوران تکمیل تک ان کے معائنے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ افسران پوری تیاری کے ساتھ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میٹنگوں کا مقصدلاءاینڈ آرڈر، ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے پارلیمنٹیرین کے ساتھ ان ترقیاتی اسکیموں کا اپ ڈیٹ شئیر کرنا اوران کی تجاویز کی روشنی میں ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنا ہے۔

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے صوبے بھر میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے۔وزیراعلیٰ کی زیر قیادت حکومت ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے اور اس سلسلے میں ان ترقیاتی اسکیموں کی اپ گریڈیشن تعمیر و بحالی کیلئے پہلے سے ہی فنڈز مختص کئے جاچکے ہیں۔ممبرز صوبائی اسمبلی گلریز افضل چن اور ساجد احمد خان بھٹی نے افسران پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کو مفاد عامہ کے پیش نظر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوامی خواہشات کے مطابق یہ ترقیاتی اسکیمیں لوگوں کی سہولت کا باعث بنیں اور لوگ ان سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین میں جاری 72 ترقیاتی سکیموں کا 54 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، فنانس آفیسر کی بریفنگ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!