منڈی بہاوالدین میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کر کے مقررہ وقت پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، طارق علی بسرا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 21 مارچ 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہاہے کہ ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کر کے مقررہ وقت پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، ترقیاتی منصوبوں پر فزیکل اور فنانشل پراگرایس رپورٹ حکومت کے علاوہ عوامی نمائندوں کے ساتھ شیئر کی جائے ،انہوں نے کہاکہ جن سکیموں کے فنڈز دستیاب ہیں ان کے کام میں کسی قسم کا تعطل نہ پیدا کیا جائے بلکہ ان کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ترقیاتی سکیموں میں پیش رفت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلا کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، سی ای او ایجوکیشن سید توقیر حسین شاہ، ڈی او بلڈنگ قرار شاہ، ایکسیئن روڈز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں ضلع کے مختلف علاقوں میں عوامی نمائندوں کی مختلف سکیموں کی تکمیل کے حوالے سے متعلقہ مسائل ، ڈرین ، سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں ،سکولوں کی اپ گریڈیشن،کلاس رومز، باﺅنڈری وال، ٹف ٹائلز کی تنصیب جیسے مسائل زیر بحث آئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ نے اجلاس کو ملٹی میڈیا کی مدد سے عوامی نمائندوں کی جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ترقیاتی سکیموں کو چیک کریںاور متعلقہ ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی کوالٹی اور رفتاری پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ جتنی جلدی ترقیاتی کام مکمل ہوں گے عوام الناس اتنی جلدی ہی ان سے مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ محکمے شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے منظم منصوبہ بندی کے تحت ٹیم ورک کے ساتھ ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ان میٹنگوں کا مقصدلاءاینڈ آرڈر، ترقیاتی اسکیموں اور ہیلتھ ایجوکیشن کے حوالے سے پارلیمنٹیرین کے ساتھ ان ترقیاتی اسکیموں کا اپ ڈیٹ شیئر کرنا اوران کی تجاویز کی روشنی میں ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت حکومت ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے اور اس سلسلے میں ان ترقیاتی اسکیموں کے اجراء،اپ گریڈیشن اورتعمیر و بحالی کیلئے فنڈز مختص ہیں۔انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ ترقیاتی اسکیموں کے کام کے معیار،رفتاراورشفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کو مفاد عامہ کے پیش نظر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوامی خواہشات کے مطابق یہ ترقیاتی اسکیمیں لوگوں کی سہولت کا باعث بنیں اور لوگ ان سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کر کے مقررہ وقت پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، طارق علی بسرا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!