منڈی بہاوالدین: تانگ وسیب فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام 30 مستحق محنت کشوں کو فی کس 50ہزار روپے کے معاونتی چیکس تقسیم کئے گئے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 08 جون2021) ڈائریکٹر اسپائرکالج مرزا راشد محمود نے کہا ہے کہ کسی فرد کا چھوٹے کاروبار کو کامیابی سے چلانا ہی اصل کامیابی ہے ، آنے والا وقت نوکریاں ڈھونڈنے والا نہیں بلکہ نوکریاں دینے والا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں بطور مہمان خصوصی تانگ وسیب فلاحی تنظیم کے سالانہ فنگشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل سید کاشف حسین، کوآرڈینیٹر تانگ وسیب ثوبان نصیر طور اور لوگوں کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پرڈ ائریکٹر اسپائرکالج مرزا راشد محمود نے محنت کشوں کو اپنے چھوٹے کاروبار کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کے آنے والا وقت نوکریاں ڈھونڈنے کی بجائے نوکریاں دینے والا بننے کی ضرورت ہے۔ اصل کامیابی اپنا کاروبار شروع کرنے میں ہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلاحی تنظیم تانگ وسیب بے وسیلہ اور کم آمدنی والے افراد کو چھوٹے کاروبار کرنے کیلئے مفت مالی امداد مہیا کرتی ہے۔ا نہوں نے کہاکہ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے والوں کا مال کبھی کم نہیں ہوتا بلکہ اس میں اضافہ ہوتا ہے ۔

پرنسپل سید کاشف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلاحی تنظیم تانگ وسیب کی جانب سے کاروبار کرنے والے بے وسیلہ افراد کو مفت مالی امداد ایک عظیم کار خیرہے اور مخلوق خدا کی خدمت ہی عظیم عبادت ہے اور یہی عبادت انسانیت کی معراج بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خدا اس بات کو پسند کرتا ہے کہ معاشرے کے ضرورت مند اور مستحق افراد کی مدد وہ لوگ کریں جن کو خدا نے اپنے فضل سے نوازا ہے تا کہ انسانوں کے درمیان باہمی الفت اور محبت کے رشتے بھی استوار رہیں اور دینے والے کو اللہ کی رضا اور گناہوں سے بخشش بھی حاصل ہو۔

کوآرڈینیٹر تانگ وسیب ثوبان نصیر نے بتایا کہ کورونا جیسی وبا کے تناظر میں مزدوری نہ ملنے اور معاشی مسائل سے دوچار کم آمدنی والے طبقے کیلئے تانگ وسیب فلاحی ایک بہت بڑا سہارہ ثابت ہو رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج30 مستحق محنت کشوں کو فی کس 50ہزار روپے معاونتی چیکس تقسیم کئے گئے جن کی کل مالیت 15لاکھ روپے بنتی ہے۔حاضرین محفل کی جانب سے کوآرڈینیٹر تانگ وسیب ثوبان نصیرکی بے لوث خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین: تانگ وسیب فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام 30 مستحق محنت کشوں کو فی کس 50ہزار روپے کے معاونتی چیکس تقسیم کئے گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!