district complex mandi bahauddin

منڈی بہائوالدین کیلئے 1 ارب 75 کروڑ روپے کی5 سڑکوں کی بحالی کیلئے فنڈر مختص

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کے ترقیاتی وژن کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن میں 20 ارب 45 کروڑ کی لاگت سے 30 اہم سڑکوں کی بحالی و بہتری کے نئے منصوبے سالانہ تر قیاتی پروگرام 2022-23 میں شامل کر لئے گئے ۔

کمشنر منصور قادر کی زیر صدارت اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ گوجرانوالہ نعمان حفیظ نے ان منصوبوں کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ نئے بجٹ میں ان منصوبوں پر کام کے آغاز کیلئے 4 ارب سے زائد کے ترقیاتی فنڈز بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔ گوجرانوالہ میں 4 ارب 11 کروڑ کی لاگت سے 6 سڑکوں کی بحالی عمل میں لائی جائے گی

جن میں علی پور چٹھہ تا حافظ آباد سڑک کیلئے 20 کروڑ‘ گوجرانوالہ‘ سیالکوٹ روڈ (نندی پر سیکشن) کی بحالی کیلئے 39 کروڑ‘ گوجرانوالہ پسرور روڈ کی بحالی کیلئے 73 کروڑ‘ وزیر آباد تا ڈسکہ روڈ کیلئے ر 88 کروڑ‘ موڑ ایمن آباد تا واہنڈو انٹر چینج ایم 11 سڑک کیلئے 70 کروڑ اور اعوان چوک تا باغ چوک براستہ نوشہرہ ورکاں سڑک کی بحالی کے منصوبے کیلئے ایک ارب 19 کروڑ سے زائدکے فنڈزرکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین میں‌یونیورسٹی اور سڑکوں کی تعمیر کے میگا پروجیکٹ کیلئے فنڈرز جاری

حافظ آباد میں 3 ارب 75 کروڑ کی لاگت سے جن 4 سڑکوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیاگیاہے ان میں 17 کروڑ 75 لاکھ سے حافظ آباد خانقاہ ڈوگراں روڈ، 24 کروڑ کی لاگت سے لاہور، شیخوپرہ، سرگودھا روڈ‘ 78 کروڑ کی لاگت سے گوجرانوالہ‘ حافظ آباد‘ پنڈی بھٹیاں روڈ اور 2 ارب 56 کروڑ کی لاگت سے چنیوٹ تا پنڈی بھٹیاں ایم2 انٹر چینج روڈ شامل ہیں ۔

گجرات میں 4 ارب 46 کروڑ کی لاگت سے 10 سڑکوں کی بحالی کی جا رہی ہے جن میں 47 کروڑ سے گجرات سرگودھا روڈ (گجرات سٹی تا منگو وال سیکشن)‘ 31 کروڑ سے گجرات تا جلال لپور جٹاں ہیڈ مورالہ روڈ (گجرات تا یونیورسٹی آف گجرات سیکشن)‘ 30 کروڑ سے گجرات بھمبر روڈ‘ 63 کروڑ سے ہیڈ علی بیگ سرائے عالمگیر منڈی بہاؤالدین روڈ‘ 18 کروڑ سے گجرات شادیوال جو کالیاں روڈ‘ 26 کروڑ سے تریکھا تا ہیڈ خانکی روڈ‘ 58 کروڑ سے گجرات ڈنگہ روڈ‘ 87 کروڑ سے منگو وال ڈنگہ روڈ‘ 39 کروڑ سے کنجاہ ڈنگہ روڈ اور 44 کروڑ کی لاگت سے کوٹلہ ارب علی خاں تا دلاور پور روڈ کے منصوبے شامل ہیں ۔

منڈی بہاؤالدین میں ایک ارب 12 کروڑ کی لاگت سے 4 سڑکوں کی بحالی کی جائے گی جن میں 28 کروڑ سے زائد کے ترقیاتی فنڈز سے گوجرہ ریریکا تا ساندہ روڈ کی بحالی‘ 34 کروڑ سے کٹھالیہ شیخاں تا بھیکو موڑ‘ 22 کروڑسے ماجھی تا کھیوہ اور 27 کروڑ کی لاگت سے دھنی کلاں تا بھیرووال سڑک کی بحالی کے منصوبے شامل ہیں.

نارووال میں ایک ارب 41 کروڑ کی لاگت سے نارووال تا شکر گڑھ سڑک کی بحالی کا منصوبہ شامل ہے اور سیالکو ٹ میں 2 ارب 98 کروڑ کی لاگت سے وزیر آباد سیالکوٹ کشمیر روڈ‘ ایک ارب سے زائد کی لاگت سے سیالکوٹ‘ مرالہ روڈ کا بقیہ پورشن‘ 88 کروڑ سے وزیر آباد ڈسکہ روڈ‘ 27 کروڑ سے بڈیانہ چونڈہ ظفروال روڈ اور 35 کروڑ موترہ‘ بڈیانہ روڈ کی بحالی و بہتری کے منصوبے بھی نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں