earthquake in pakistan today

منڈی بہاؤالدین میں 6.1 شدت کے زلزلے سے شہر لرز اٹھا

منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان کے مختلف شہر شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت ا سلام آباد، میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں ملتان، بھکر، پھالیہ، منڈی بہاءالدین، کمالیہ، کے پی میں کوہاٹ، شبقدر، مہمند، مالاکنڈ، سوات، بونیر میں بھی رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

اس کے علاہ میانوالی ، پاکپتن ، بھیرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد شہری خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ مختلف علاقوں میں گھروں میں سوئے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے۔

earthquake

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی سی) کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کی شدت 6.1 تھی اوراس کا مرکز پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقعہ افغان صوبہ خوست سے 44 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا، جب کہ زلزلے کی گہرائی 54 کلومیٹر تھی۔ مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے 30 سے 40 سیکنڈز تک محسوس کی گئی۔

یورپین میڈیٹیرین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان، افغانستان اور بھارت تک تقریباً 500 کلومیٹر کے علاقے میں 11 کروڑ 90 لاکھ افراد نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔ کابل سے ای ایم سی پر پوسٹ کرنے والے عینی شاہد نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹے ’طاقتور اور طویل تھے۔

واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ قبل ازیں 17 جون کو آنے والے زلزلے کے حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کراچی نے بتایا تھا کہ زلزلے کی شدت 5.2 تھی، جب کہ گہرائی 220 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران افغانستان کے مختلف حصوں میں 4 مرتبہ زلزلے آئے جن کی جھٹکے پاکستان تک محسوس کیے گئے

اپنا تبصرہ لکھیں