منڈی بہاؤالدین، گھر سے کچھ نہ ملنے پر ڈاکو اہلِ خانہ کو لیکر اے ٹی ایم پہنچ گئے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈاکوؤں نے رقم نہ ملنے پر اہلِ خانہ کو یرغمال بنالیا، تمام اے ٹی ایم کارڈ جمع کرنے کے بعد ایک فرد کو ساتھ لے جا کر اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی اور فرار ہوگئے

منڈی بہاؤالدین ( تازہ ترین ۔ 08 جولائی 2021ء ) صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں گھر سے کچھ نہ ملنے پر ڈاکو اہلِ خانہ کو لے کر اے ٹی ایم پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے رقم نہ ملنے پر پہلے تو اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا جس کے بعد تمام اے ٹی ایم کارڈز جمع کیے اور گھر کے ایک فرد کو ساتھ لے جا کر اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے ملکوال میں پیش آیا ، جہاں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے رقم نہ ملنے پر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا اور تمام لوگوں کے اے ٹی ایم کارڈز جمع کرلیے ، اس کے بعد ایک ڈاکو نے اہلِ خانہ کے ایک فرد کو ساتھ لے جا کر اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی جس کے بعد گھر کے دیگر افراد کو چھوڑا گیا۔ واقعے کے حوالے سے پولیس نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ اے ٹی ایم سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے مذکورہ ڈاکو کی شناخت کا عمل جاری ہے ، جس کی مدد سے جلد ہی ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلبرگ میں شاہراہ پاکستان پر اے ٹی ایم مشین توڑ کر پیسوں سے بھری ٹرے لے جانے والا ملزم اتفاقیہ طور پر پکڑا گیا، ملزم کی عمر محض 18 سال ہے جو پنکچر لگانے کا کام کرتا ہے ، جس نے اعتراف کرتے ہوئے پوری کہانی سنادی۔ اینٹی کار لفٹنگ سیل ذرائع کے مطابق مخبر نے اطلاع دی کہ پنکچر کی دکان پر کام کرنے والے 18 سالہ نوجوان نے بہت کم وقت میں مکان ، رکشہ اور سونا خریدا ہے، جس پر افسر کو بھی شک ہوا ، اس پر مذکورہ نوجوان کو دفتر بلا کر معلومات حاصل کی گئیں تو اس نے سب اگل دیا۔

18 سالہ ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس نے اکیلے ہی پنکچر کے اوزار کی مدد سے اے ٹی ایم کو توڑا اور دونوں ٹرے گھر لے گیا ، ٹرے گھر لے کر گیا تو اس میں سے 16 لاکھ روپے نکلے جس سے سرجانی میں گھر ،زیور اور رکشہ خریدا۔ ملزم نے بتایا کہ ایک دن ایک اجنبی شخص آیا اور کہا میرا کارڈ مشین میں پھنس گیا ہے جس پر میں نے اوزار کی مدد سے کارڈ نکال کر دیا جس کے بعد خیال آیا کہ اس طرح سے میں پیسے بھی نکال سکتا ہوں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین، گھر سے کچھ نہ ملنے پر ڈاکو اہلِ خانہ کو لیکر اے ٹی ایم پہنچ گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!