منڈی بہاؤالدین: پٹرولنگ پولیس ملازم عمر فاروق بٹ کو نا معلوم افراد نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 5 دسمبر 2021) تفصیلات کیمطابق عمر فاروق بٹ سکنہ کندھانوالہ شوگر مل روڈ کندھانوالہ نالہ کے پاس سے گزر رہے تھے کہ چار کس نامعلوم مسلح ڈاکو سامنے آگئے اور اسلحہ کے زور پر موبائل اور پیسے چھین لیے اور ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کر دیا۔ پٹرولنگ پولیس ملازم عمر فاروق کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکا علاج معالجہ جاری ہے۔
تھانہ سول لائن پولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر تفتیش اور تلاش جاری ہے جلد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا جائے گا
