منڈی بہاءالدین میں ڈسڑکٹ کوآپریٹو سپلائی اینڈ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ سوسائٹی کے الیکشن کا انعقاد

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅلدین( ایم.بی.ڈین نیوز 17 دسمبر 2021 )ڈسٹرکٹ سرکل رجسٹرار کوآپریٹو سوساٹیز گورنمنٹ آف پنجاب فیصل رضوان اور سابقہ چیئرمین و صدر طارق زبیر گوندل کی زیر نگرانی ڈسڑکٹ کوآپریٹو سپلائی اینڈ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ سوسائٹی کے الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ الیکشن رولز کے مطابق 3 سال بعد کیا گیا ۔جس میں 6 نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخاب کا عمل میں لایا گیا.

بعد از اں 6 نئے منتخب کئے گئے ڈائریکٹرز کے اتفاق رائے سے نئے چیئر مین و صدر ڈسڑکٹ کوآپریٹو سپلائی اینڈ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈقاری ضیا المصطفیٰ کو منتخب کر لیا گیا ۔ اس موقع پر سب انسپکٹرو مینجر ڈسڑکٹ کوآپریٹو سپلائی اینڈ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ قیصر عباس گوندل اور معزز ممبران نے صاف شفاف کامیاب الیکشن کروانے اوربہترین انتظامات پر سرکل رجسٹرار کوآپریٹو سوساٹیز فیصل رضوان اور سابقہ چیئرمین و صدر طارق زبیر گوندل کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم تمام ممبران سوسائٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جوڈسڑکٹ کوآپریٹو سپلائی اینڈ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ کے الیکشن میں اپنا حق دہی استعمال کرنے کیلئے تشریف لائے اور الیکشن کے عمل کو کامیاب کروایا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین میں ڈسڑکٹ کوآپریٹو سپلائی اینڈ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ سوسائٹی کے الیکشن کا انعقاد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!