mandi bahauddin news

منڈی بہاءالدین میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کے سلسلہ میں‌اہم میٹنگ کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کی ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کر کے مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، اور ترقیاتی منصوبوں پر فزیکل اور فنانشل پراگرایس رپورٹ حکومت کے علاوہ عوامی نمائندوں کے ساتھ شیئر کی جائے، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ متعلقہ افسران روزانہ کی بناید پر جاری ترقیاتی کاموں کو چیک کریں اور ایسے تمام کنٹریکٹرز جو مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترتے ہوں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے.

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 09 اکتوبر 2021) ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہاکہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے جس کیلئے تمام متعلقہ محکمے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ جتنی جلدی ترقیاتی منصوبہ جات مکمل ہوں گے عوام اتنا ہی جلد مستفید ہو گی، اگر کسی جگہ فنڈز کی کمی بیشی یا دیگر رکاوٹیں حائل ہیں تو ان کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لا کر فوراً ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا جائے.

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآر ڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ، ایکسئین ہائے وے، روڈز، ایم اینڈ آر، بلڈنگ قرار شاہ ، تینوں تحصیلوں کے سی اوز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ نے اجلاس کو ملٹی میڈیا کی مدد سے جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اے ڈی پی ترقیاتی پروگرام 2020-21 کے تحت 12657.160 ملین روپے لاگت کی منظور شدہ 72سکیموں جن میں PHED کی30، پبلک بلڈنگ کی5، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور روڈز کی13,13، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی 4، ہائیر ایجوکیشن اور سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کی 2,2 اور ایریگیشن کی 3 جاری ترقیاتی سکیموں کا59 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

https://eng.mbdinnews.com/punjab-govt-approved-road-construction-schemes-of-mandi-bahauddin-cost-776million-rupees/

انہوں نے بتایا کہ ان سکیموں کیلئے 1819.060 ملین روپے کی لاگت کے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں اور ان فنڈز میں سے 1377.047 ملین روپے استعمال ہو چکے ہیں۔ اے ڈی سی فنانس نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کی اے ڈی پی 2020-21 کے تحت 591.611 ملین روپے کی 253 سکیمیں جن میں سے 144 سکیمیں مکمل ہو گئی ہیں اور ان سکیموں کا 72 فیصد کام بھی مکمل ہو چکا ہے ۔تفصیلی بریفنگ سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر جاری ترقیاتی سکیموں کو چیک کریں اور ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی، رفتاراور شفافیت پر خصوصی توجہ دیں،جو سکیمیں کم فنڈز سے مکمل ہوتی ہیں ان کے کام اور فنڈنگ میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ کیا جائے بلکہ ان کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ سست روی یا کام نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے ٹینڈزر کینسل کر دئیے جائیں۔ ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا کہ حکومت ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل، اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کیلئے فنڈز مہیا کررہی ہے لہذا تمام ترقیاتی اسکیموں کو مفاد عامہ کے پیش نظر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوامی خواہشات کے مطابق یہ ترقیاتی اسکیمیں لوگوں کی سہولت کا باعث بنیں اور لوگ ان سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر نے ضلع میں میں لاء اینڈ آرڈر ، پولیس سٹیشنز اور پولیس فورس کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں