fawad chaudhary

جہلم: مصری روڑ تا بخاری چوک روڑ کی تعمیر سے منڈی بہاءالدین کی عوام کو فائدہ ہوگا، فواد

منڈی بہاءالدین + جہلم (تازہ ترین 08 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور چیف کوآرڈینیٹر چوہدری فراز حسین سے صدر الیکٹرانک میڈیا امتیاز بیگ، جنرل سیکرٹری عامر شبیر کیانی، مرزا قاسم بیگ، عامر غفور چوہدری، دی نالج اسکول کے پرنسپل چوہدری مظہر، چوہدری رمیض اور کوآرڈینیٹر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ نے ملاقات کی ،ملاقات میں علاقائی مسائل سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے اس موقع پر کہا جہلم کی عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ للّٰہ تا جہلم دورویہ سڑک کا ٹھیکہ ہو گیا، ایف ڈبلیو او کو یہ ٹھیکہ ملا ہے امید ہے اسی ماہ سڑک پر کام شروع ہو جائے گا 116کلومیٹر کی دو رویہ سڑک 16 ارب کی لاگت سے مکمل ہو گی، یہ عوام کا درینہ مسئلہ تھا جو حل ہونے کو جا رہا ہے کیونکہ ہم نے وعدے نہیں عملی کام کیے ہیں ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے انشاء اللہ تمام مشکلات حل ہوں گی.

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا کھاریاں سے اسلام آباد کے درمیان موٹر وے تعمیر کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا للّٰہ جہلم روڈ کی تعمیر پہلے مرحلے میں للّٰہ تا پنڈدادنخان اور مصری موڑ سے بخاری چوک تک مکمل ہو گا اس سڑک کی تعمیر سے کشمیر، منڈی بہاؤالدین،سرگودھااور جہلم کی عوام کو فائدہ ہو گا سفری سہولیات کے ساتھ لوگوں کو روز گار ملے گا، فاصلے کم ہوں گے حادثات میں کمی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کھاریاں سے اسلام آباد موٹروے سے بھی علاقے کی تقدیر بدلے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں