منڈی بہاوالدین (ملک طارق اعوان سے6 جولائی 2022) “منائیں عید قربان کا تہوار — صاف رکھ کر گلیاں اور بازار” کے نعرے کے تحت میونسپل کمیٹی منڈی بہاوالدین کے اشتراک کے ساتھ آگاہی واک کا انعقاد.
واک کے دوران شرکائے واک نےمیونسپل کمیٹی سپریٹینڈنٹ جناب ابوبکر کی قیادت میں قربانی جانور کی آلائشوں کو تلف کرنےسے متعلق پمفلٹ راہ گذرتےشہریوں اور دکانوں میں تقسیم کئے یہ آگاہی واک سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے”میونسپل خدمات کی بہتر فراہمی میں شہریوں کی شراکت” کے پائلٹ پروجیکٹ “بولو اور بڑھو” کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحی کے دن کے مسنون اعمال
واک میں عبدالحمید بلند ، میاں شریف زاہد، ماسٹر شبیر، محمد اشد قادری٫ واجد علی ٫سیدہ فخر بتول٫ سید تنویر لکھوی٫ حمید ظفر٫ عبدالوحید ٫مظہر خان, ملک طارق سینٹری انسپیکٹر٫ نوجوان رضاکاروں بابر علی,محمد عمران٫ محمد نعیم ٫سیف اللہ کے علاوہ ممبران پروجیکٹ عملدرآمد کمیٹی کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی شامل تھے
