ملکوال پولیس کی کاروائی، مویشی چور گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے 11 مویشی برآمد

featured
Share

Share This Post

or copy the link

تھانہ گوجرہ کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن 08 ملزمان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد. مویشی چور گینگ گرفتار ، لاکھوں روپے مالیتی 11مویشی برآمد۔

منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 19 دسمبر 2021) ڈی پی او انور سعید کی ہدایت پر تھانہ گوجرہ پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن، آٹھ ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد گرفتار ملزمان سے ایک بندوق بارہ بور، ایک ریپیٹر، دورائفل 8ایم ایم ، چار پسٹل اور بھاری تعداد میں راؤنڈز برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے اور تفتیش شروع کردی.

یہ بھی پڑھیں: کندھانوالہ: نامعلوم افراد نے غریب کسان کے جانوروں کا آگ لگا دی

جبکہ ملکوال پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران تیمور عرف تیموری مویشی چور گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا ،تین روز قبل تھانہ ملکوال کے علاقہ خضر میں نامعلوم ملزمان ایک ڈیری فارم سے پانچ بھینسیں ، تین گائے اور چھ بچھڑے اور کٹرے چوری کرکے لے گئے تھے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو ٹریس کرکے ان کے قبضہ سے تین بھینسیں ، تین گائے اور پانچ بچھڑے اور کٹرے برآمد کرلئے ۔

گرفتار ملزمان میں اکمل ساکن بہاولپور، خالد سکنہ وہاڑی، سلیم سکنہ ملتان ، اللہ دتہ سکنہ لودھراں اور ندیم سکنہ لودھراں شامل ہیں جو مویشی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ، مزید انکشافات بھی متوقع ہیں، ڈی پی او انور سعید کی جانب سے پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے.

ڈی پی او نے کہا کہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، شہریوں کے سکون اور ضلع کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، ضلعی پولیس عوام کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت متحرک ہے. اسی طرح ڈی پی او انور سعید کنگرا نے ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملکوال پولیس کی کاروائی، مویشی چور گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے 11 مویشی برآمد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!