ملکوال پولیس کی کاروائی، اغوا شدہ 5 سالہ بچی اوکاڑہ سے بازیاب

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر کی ہدایت پر اغواء شدہ بچی کو بازیاب کروا کر باحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا

منڈی بہاوالدین پولیس( ایم.بی.ڈین نیوز 21 جون 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر کی ہدایت پر اور راجہ فخر بشیر(DSP ملکوال سرکل) کی زیر کمان ارمغان مقسط گوندل(SHO تھانہ ملکوال) اور انکی ٹیم نے ڈی پی او ملک ساجد حسین کھوکھر کی ہدایت پر ملکوال پولیس نے باہووال سے اغوا ہونے والی پانچ سالہ بچی کو جوئیہ ضلع اوکاڑہ سے بازیاب کروا کے ملزم کو گرفتارکر لیا..

تفصیلات کیمطابق ملزم طارق محمود سکنہ جوئیہ ضلع اوکاڑہ ملکوال کے نواحی گاؤں باہووال میں ایک زمیندار کے پاس ملازم تھا اس کا گاؤں کے بلال حسن کے گھر آنا جانا تھا ہفتہ کے روز ملزم بلال کے گھر گیا تو اس کی پانچ سالہ بہن مناہل فاطمہ گھر میں اکیلی تھی جسے ملزم نے چیز دینے کے بہانے باہر لے گیا اور ایک کیری ڈبہ وین میں بٹھا کر اغوا کرکے اپنے آبائی گاؤں جوئیہ ضلع اوکاڑہ لے گیا..

ڈی پی او منڈی بہاوالدین ساجد حسین کھوکھر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ملکوال ارمغان مقسط گوندل کی قیادت میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی پولیس نے بلال حسن کی درخواست پر ملزم طارق محمود سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا.. اپنی پیشہ وارانہ مہارتوں و جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر ملزموں کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا.. بچی کو بازیاب کروا کر باحفاظت والدین کے حوالے کر دیا جو کہ پولیس کو دعآئیں دیتے اپنے گھر کو روانہ ہوگئے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملکوال پولیس کی کاروائی، اغوا شدہ 5 سالہ بچی اوکاڑہ سے بازیاب

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!