ملکوال: نجی کمپنی کے ملازم کی ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ ہو سکا، اعلی حکام سے انصاف کی اپیل

ملک وال(نامہ نگار) ایک ماہ گزر جانے کے باوجود ملکوال پولیس ڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں کر رہی جب بھی تھانہ جاتا ہوں مجھے ٹرخا دیا جاتا ہے اعلیٰ حکام انصاف دلائیں ،نجی موبائل کمپنی کے سیلز مین کی دہائی، ملزموں کی تلاش جاری ہے پولیس کا موقف.

تفصیلات کیمطابق شہزاد احمد سکنہ روہی والا نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ وہ موبائل کمپنی کی فرنچائز میں بطور سیلزمین ملام ہے اور گزشتہ ماہ 23اپریل کو کھنانہ اور ساہنا کے علاقے میں دکانداروں سے کیش وصول کرنے کے بعد واپس دفتر جا رہا تھا کہ راستہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے زبردستی روکا اور گن پوائنٹ پر 99ہزار پانچ سو روپے کیش، 280 موبائل کارڈز اور ایک موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے.

متاثرہ سیلزمین نے کہا کہ وہ تھانہ ملکوال گئے اور فرنٹ ڈیسک پر باقاعدہ درخواست دی لیکن ایک ماہ گزر جانے کے بعد ابھی تک نہ تو مقدمہ درج کیا گیا ہے اور نہ ہی ملزموں کو ٹریس کیا گیا سیلزمین نے بتایا کہ وہ جب بھی تھانہ میں جاتے ہیں پولیس والے ٹرخا کے بھیج دیتے ہیں کہ ہم ملزم تلاش کر رہے ہیں متاثڑہ سیلزمین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ درج اور ملزموں کو جلد گرفتار کیا جائے ، رابطہ کرنے پر پولیس ترجمان نے کہا کہ کاروائی اور ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔۔

اپنا تبصرہ لکھیں