ملکوال میں منصوبہ فروغ گھریلو مرغبانی کے تحت 200 پولٹری یونٹ تقسیم کئے گئے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ملکوال کے زیر اہتمام سہولت سنٹر ملکوال میں وزیراعظم پاکستان کے منصوبہ فروغ گھریلو مرغبانی برائے سال 2021 کے تحت 200 پولٹری یونٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 17مئی 2022 ) تقریب میں ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر مظفر حسین بخاری ، ویٹرنری آفیسر بارموسی ڈاکٹر امجد رئوف و تحصیل ملکوال کے کامیاب فارمر خواتین و حضرات اور نمبرداران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملکوال ڈاکٹر پرنس وقاص احمد نے بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد دیہی علاقوں میں چھو ٹے فارمرز خواتین و حضرات کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور ملک میں دیسی انڈوں اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ اور دستیاب پروٹین کی کمی کو پورا کرنا ہے ۔اس سلسلے میں محکمہ لائیو سٹاک قرعہ اندازی کے ذریعے میرٹ کے مطابق درخواست گزار فارمر کو مکمل ویکسین شدہ اعلی نسل کے پولٹری یونٹ جو کہ پانچ دیسی مرغیوں اور ایک مرغ پر مشتمل ہوتا ہے۔

محکمہ ہر سیٹ پر 450 روپے کی رعایت سے صرف 134 روپے میں یہ یونٹ بمعہ مفت ضروری ادویات و ہدایات کامیاب فارمر کو فراہم کرتا ہے۔ جنہوں نے حکومت کے اس منصوبے کی افادیت کو سراہا اور محکمہ لائیوسٹاک تحصیل ملکوال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملکوال میں منصوبہ فروغ گھریلو مرغبانی کے تحت 200 پولٹری یونٹ تقسیم کئے گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!