ملکوال (نامہ نگار) ڈی پی او وسیم ریاض کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ملکوال عمیر جاوید چٹھہ کی منشیات فروشوں کیخلاف دبنگ کاروائی، دو کلو آٹھ سو گرام چرس برآمد کرکے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کیمطابق ڈی پی او منڈی بہاءالدین وسیم ریاض کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ملکوال عمیر جاوید چٹھہ نے شہر میں منشیات فروشی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بادشاہ پور اور دامنِ خضر پارک ملکوال روڈ پر دو ملزموں کو گرفتار کیا۔
مدثر حیات ساہی بادشاہ پر کے قریب منشیات فروشی کر رہا تھا جسے قابو کرکے پندرہ سو گرام چرس برآمد کر لی جبکہ دامنِ خضر پارک ملکوال روڈ پر ملزم فیصل اقبال سکنہ اجووال کو گرفتار کرکے تیرہ سو گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔
ایس ایچ او عمیر جاوید چٹھہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا کہ تھانہ ملکوال کی حدود میں جرائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔
