ملکوال شہر اور نواحی علاقوں میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

ملک وال(نامہ نگار ) شہر اور نواحی علاقوں میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا مرکزی جلوس قدیمی امام بارگاہ محلہ راجگان اور امام بارگاہ گلستان زہرا محلہ مولا نگر جنوبی سے نکالے گئے جن میں عزاداروں نے سینہ کوبی، زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کی.

جلوس کے راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے شہریوں کی طرف سے سبیلیں لگائی گئیں اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا جلوس کے دوران موبائل سروس بند رہی مجلس عزا میں علما اور ذاکرین نے واقعہ کربلا اور شہادت کے فلسفہ پر روشنی ڈالی شہر کی تمام مارکیٹیں بند رہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں