10 محرم الحرام کے موقع پر لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں کا رخ کر لیا، فاتحہ خوانی کی

منڈی بہاءالدین(محمد آصف سے) 10 محرم الحرام کے موقع پر لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں کا رخ کر لیا، قبروں کی صفائی کرکے ان پہ گلاب کے پھولوں کی پتیاں ڈالی گئیں اور لوگوں نے فاتحہ خوانی کی،

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاءالدین سے ہمارے نمائندے محمد آصف کی رپورٹ کے مطابق 10 محرم الحرام کے دن جہاں لوگ شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں وہیں لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں کا رخ کر لیا ہے، لوگ اپنے پیاروں کی قبروں کی نہ صرف صفائی کر رہے ہیں بلکہ قبروں پہ گلاب کے پھول کی پتیاں اور خوشبو کے لئے اگر بتیاں لگا کر فاتحہ خوانی بھی کر رہے ہیں

لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم 10 محرم الحرام کو قبرستان آ کر نہ صرف اپنے پیاروں کی قبریں ٹھیک کرتے ہیں بلکہ ان کے لئے خصوصی طور پر تلاوت قرآن پاک اور فاتحہ خوانی کرکے مغفرت کی دعا بھی کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: اللہ پاک کی قدرت۔ گوڑھا محلہ منڈی بہاوالدین کے قبرستان سے تقریباً 1995 اور 2001 میں بننے والی قبر سے خوشبو آنے لگی۔ ویڈیو دیکھیں

اپنا تبصرہ لکھیں