ملکوال:ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں عثمان چوک سے دربار حاجی شیخ احمد تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ملکوال میں ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں عثمان چوک سے دربار حاجی شیخ احمد ولی رحمتہ اللہ علیہ تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی فضائیں آمد مصطفیٰ مرحبا مرحبا کے نعروں سے گونج اٹھیں

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 14 اکتوبر 2021) ملکوال میں جشن آمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس کا آغاز عثمان چوک سے ہوا ریلی کی قیادت علامہ محمد شہباز عطاری، محمد بلال سیالوی، حسن اقبال موسیانہ اور ہیرا بٹ عطاری نے کی ریلی کے شرکاء کاروں اور موٹر سائیکلوں پر بھی سوار درودوسلام اور نعتیہ کلام پڑھ رہے تھے

جبکہ شرکا نے مدنی جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے فضائیں آمد مصطفیٰ مرحبا مرحبا کے نعروں سے گونجتی رہیں ریلی فضل الٰہی شہید روڈ، جناح روڈ، تھانہ روڈ اور محلہ ظفر آباد روڈ سے ہوتی ہوئی حاجی شیخ سید احمد ولی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر اختتام پذیر ہو گئی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملکوال:ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں عثمان چوک سے دربار حاجی شیخ احمد تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!