مرغی کا گوشت من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی مرغی کا گوشت من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگا جب کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مویشیوں میں پھیلنے والی بیماری کی وجہ سے گوشت سے اجتناب کرنے والے صارفین کو اب مرغی فروشوں کی من مانی قیمتوں کا سامنا ہے، منافع خوروں کو کھلی چھٹی مل گئی ہے اور کراچی میں مرغی کا گوشت سرکاری قیمت سے دگنے داموں پر فروخت ہورہا ہے.

کمشنر کراچی نے مرغی کی سرکاری قیمت 214 روپے کلو مقرر کی ہے، یہ قیمت دو سال سے اسی سطح پر برقرار ہے۔ اس دوران مرغی کی قیمت نے 500 روپے کی بلند ترین سطح بھی عبور کی لیکن سرکاری قیمت نہ تو تبدیل ہوئی اور نہ ہی اس قیمت کا کسی جگہ اطلاق ہوسکا۔ مویشیوں میں پھیلنے والی جلد کی بیماری نے مرغی فروشوں کو منافع خوری کا موقع فراہم کردیا ہے تسلسل سے بڑھنے والی مرغی کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے ہیں۔ شہر بھر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے دگنے داموں پر 460 سے 480 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔

مویشیوں میں پھیلنے والی جلدی بیماری کی وجہ سے شہریوں کی جانب سے گوشت کے استعمال میں احتیاط برتی جارہی ہے جس کی وجہ سے قصابوں کی دکانوں پر سناٹا چھایا ہوا ہے تاہم اس صورتحال سے مرغی فروش بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں۔ گوشت فروش اس صورتحال سے نالاں ہیں جبکہ مرغی فروش حسب روایت پیچھے سے ریٹ مہنگا ہونے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ شہر کے تمام بازاروں میں مرغی کی دکانوں پر کسی قسم کی ریٹ لسٹ تک آویزاں نہیں ہے اور مرغی فروش من مانی قیمت پر مرغی کا گوشت فروخت کررہے ہیں۔

شہریوں نے مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت سے دگنے داموں فروخت پر کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔ شہریوں نے کہا کہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر نرخ مقرر کرنے سے عوام کو مہنگائی سے ریلیف نہیں مل سکتا، شہر میں مرغی ہی کیا دودھ سبزیاں، اجناس اور گوشت من مانی قیمتوں پر فروخت کیے جارہے ہیں اور انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مرغی کا گوشت من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!