منڈی بہاؤ الدین: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی منشیات سے پاک اور کرائم فری معاشرہ بنانے کی مہم میں تیزی. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر دلیر اور جانباز کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر اعجاز احمد بٹ کے حکم پر انچارج صوفی سٹی اے ایس آئی رضا بٹ اور اس کی ٹیم قیصر رانجھا اسجد عمران عرفان لطیف اور بلال ڈار کی زبردست کاروائی.
پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش محمود عرف مودی کلیار ولد مقصود عرف مکھو کلیار کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو تین سو ساٹھ گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبری 1321/21نائن سی درج کر کے مزید تفتیش شروع اہل علاقہ کا محکمہ پولیس کو خراج تحسین.
مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا سے کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر اعجاز احمد بٹ انچارج صوفی سٹی اے ایس آئی رضا بٹ اور اس کی ٹیم قیصر خان اسجد عمران عرفان لطیف اور بلال الطاف کو اس کارنامے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ کے ساتھ انعامی رقم دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے تا کہ محکمہ کے جوانوں کا حوصلہ بڑھے.
