محکمہ موسمیات نے کل رات سے بارشوں کی خوشخبری سنا دی

جمعرات کی رات سے ہفتہ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مون سون ہوائیں 19 اگست کی رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی۔جس کے باعث 19 اگست کی رات سے 21 اگست کے دوران :کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، اوکاڑہ، فیصل آباد ، سر گودھا، میا نوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر،لیہ، ساہیوال، بہاولنگر،کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان،ٹانک ،کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان اورگلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانچی اورخرمنگ)میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔

اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ 20 اگست کی شام سے 21 اگست کے دوران : ، ڈیرہ غازی خان،راجن پور، خانپور، رحیم یار خان، ملتان، بہاولپور، نصیر آباد، جعفر آباد، کوہلو، لورالائی ، بارکھان، ژوب،خضداراور قلات میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں