محکمہ سوشل ویلفیئر اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پھالیہ کے زیر اہتمام محفل نعت اور میلاد کا انعقاد کیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں تقریبات مذہبی جوش و خروش سے جاری ہیں، محکمہ سوشل ویلفیئر اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پھالیہ کے زیر اہتمام محفل نعت اور میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں معروف نعت خواں اور مشائخ عزام مہمان خصوصی تھے۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 13 اکتوبر 2021)تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، محفل نعت میں معروف نعت خوانوں اور شعراءکرام نے نبی کریم ﷺکی شان اقدس میں نعت کی شکل میں گلہائے عقیدت پیش کئے اور میلاد کے حوالے سے حضور اقدس ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت درود و سلام پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر محفل میں شریک عزام مشائخ نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول مسلمانوں کیلئے باعث رحمت اور باعث سعادت ہے اس با برکت مہینے کو عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بے شک نبی اکرم ﷺ کی سیرت اور صورت دونوں بے مثال ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ نبی اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا اور ان سے محبت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نبی کریم ﷺ کی بعثت سے قبل دنیا سماجی و معاشرتی برائیوں میں ڈوبی ہوئی تھی۔ آپ ﷺ کی بعثت اور آمد نے معاشرے کو جہالت اور گمراہی سے نجات دلائی۔

انہوں نے کہاکہ سیرت طیبہ پر عملدرآمد سے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی سطح پرعشرہ رحمت اللعالمین کو منانے کا مقصد موجودہ اور آنے والی نسلوں کو نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات، سیرت طیبہ اور اسلامی اقدار سے روشناس کرانا ہے تا کہ مملکت خداد پاکستان کو صحیح معنوں میں ریاست مدینہ کی عملی شکل دی جا سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
محکمہ سوشل ویلفیئر اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پھالیہ کے زیر اہتمام محفل نعت اور میلاد کا انعقاد کیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!