مارچ کے مہینے میں آنے والی ریکارڈ گرمی کی لہر جلد ختم ہو جائے گی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

مارچ کے مہینے میں آنے والی ریکارڈ گرمی کی لہر جلد ختم ہو جائے گی، ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران آندھی طوفان کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کر دی گئی ۔

لاہور (تازہ ترین ۔ 16 مارچ 2022ء ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقے ان دنوں غیر متوقع اور انتہائی سخت گرمی کی لہر کی زد میں ہیں۔ خواشگوار موسم کیلئے مشہور مارچ کے مہینے میں آنے وال گرمی کی لہر نے سب ہی کو پریشان کر رکھا ہے، رواں ماہ کے وسط میں ہی سخت گرمی سے لوگوں کے پسینے چھوٹ گئے ہیں۔

جبکہ موسم کی موجودہ صورتحال میں ماہرین موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 18، 19 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ جمعے کی شام کو آندھی چلنے کا بھی امکان ہے جس سے گرمی کی شدت کم ہو جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 16 مارچ تک گرمی کی شدت زیادہ رہے گی ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، صوبہ خیبر پختونخوا ، بالائی وسطی پنجاب ، صوبہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا جب کہ شمالی بلوچستان ، بالائی سندھ ، جنوبی پنجاب اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ادھر چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر قائد کراچی میں موسم بہار میں پڑنے والی گرمی غیر معمولی ہے، 16 مارچ تک کراچی میں گرمی کی شدت زائد رہے گی ، موسم بہار کا اوسط درجہ حرارت 32.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جب کہ کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، آئندہ چند روز دن میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔ سردار سرفراز کے مطابق کراچی شہر میں 16 مارچ کے بعد سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلیں گی جس کے باعث درجہ حرارت 34سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مارچ کے مہینے میں آنے والی ریکارڈ گرمی کی لہر جلد ختم ہو جائے گی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!