لاہور کی وزیر خان مسجد میں فوٹو شوٹ کرانے پر پولیس نے ماڈل اور فوٹوگرافر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ماڈل عائزہ خان کی وزیر خان مسجد میں فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر صارفین نے غصے کا اظہار کیا۔ صارفین نے مطالبہ کیا کہ ماڈل کے خلاف مسجد کا تقدس پامال کرنے اور ڈریس کوڈ کو خاطر میں لائے بغیر وزیر خان مسجد میں داخل ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے۔
معاملہ سامنے آنے کے بعد اکبری گیٹ پولیس نے والڈ سٹی اتھارٹی کی شکایت پر ماڈل گرل اور فوٹو گرافر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں ماڈل عزبیہ خان اور فوٹوگرافر زین شاہ کو نامزد کیا گیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ دونوں نے بغیر اجازت صبح سویرے خفیہ طور پر ویڈیو شوٹ کی۔
in tawaif k bachon ko sar e aam jootay maarnay chahiye