لاہور کے علاقے چوہنگ کے قریب 18 سالہ خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے چار افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
واقعہ تھانہ چوہنگ کی حدود شاہ پور کانجراں میں پیش آیا۔ پولیس نے متاثرہ شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ شوہر نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ کھیتوں میں سیر کے لیے نکلا تھا۔ تین افراد، جن کی عمریں 18 سے 28 سال کے درمیان تھیں، نے بیوی کے ساتھ زیادتی کی۔
تینوں نے ایک اور آدمی کو فون کر کے بلایا۔ ملزم نے بیوی کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔
ملکوال کی عدالت نے طالبعلم سے زیادتی کے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی
دوسری جانب سی سی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو ہلاک کر دیا۔ سی سی ڈی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے رات گئے متعلقہ علاقوں میں چھاپے مارے۔ ملزمان کی جانب سے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ اور ملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے دو مرکزی ملزمان مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اویس اور ارشاد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے چار مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
