لاہور اسلام آباد موٹر وے سے ملانے والا گجرات منڈی بہاؤالدین روڈ بند کر دیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

حکومت پاکستان اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاملات دن بدن بگڑتے جارہے ہیں اور اب مریدکے سے آگے اسلام آباد کی جانب مارچ کے فیصلے کے بعد پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں جس میں پولیس کے 5 جوان شہید ہوگئے ہیں دوسری جانب مظاہرین کا بھی کہنا ہے کہ ان کا بھی جانی نقصان ہوا ہے اور کئی افراد زخمی ہیں اپ پنجاب حکومت نے رینجرزکو 60 دنوں کے لیے پنجاب میں تعینا ت کردیا ہے.

پولیس کو رینجرز کے انڈر کردیا ہے اور انہیں شہریوں کی املاق اور جان و مال کی حفاظت کی لیے ایکشن لینے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے مظاہرین کو جہلم سے آگے کسی طور نہ بڑھنے دینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ھے اور اسپر عمل درآمد کے لیے گجرات کو سیالکوٹ لاہور موٹر وے سے ملانے والا شہباز پور پل، شہر کو وزیر آباد اور گوجرانوالہ سے ملانے والا خانکی ہیڈ ورکس پل اور شہر کو لاہور اسلام آباد موٹر وے سے ملانے والا گجرات منڈی بہاؤالدین روڈ سمیت تین بڑے متبادل راستوں کو سلام انٹرچینج پر بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک جی ٹی روڈ کی بندش کے بعد سے مسافر اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے ان متبادل راستوں کا استعمال کر رہے تھے۔ ضلع گجرات کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو پولیس نے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ دریں اثناء گوجرانوالہ ڈویژن کے مختلف اضلاع اور گردونواح سے پولیس کی بھاری نفری گجرات پہنچ گئی ہے تاکہ مختلف داخلی اور خارجی راستوں کو بند کیا جا سکے۔

ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ جھنگ پولیس کی ایک نفری جلال پور جٹاں کے قریب دریائے چناب پر واقع شہباز پور پل پر تعینات کی گئی تھی، جبکہ گزشتہ جمعہ سے ہی گجرات میں رینجرز پہلے ہی تعینات تھی۔ رکاوٹوں کی وجہ سے مقامی صنعتی یونٹس بشمول پنکھے، مٹی کے برتن، فرنیچر وغیرہ کو خام مال کی قلت کا سامنا ہے کیونکہ سامان کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔

اسی طرح تیار مصنوعات کی سپلائی بھی موجودہ صورتحال کی وجہ سے روک دی گئی ہے۔ گجرات، لالہ موسیٰ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر ٹاؤنز میں بھی گزشتہ پانچ روز کے دوران انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل رہی۔ قصور میں بھی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جس میں 2 پولیس اہل کاروں کے شہید ہونے کی بھی خبریں ایک چینل نے نشر کی ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
لاہور اسلام آباد موٹر وے سے ملانے والا گجرات منڈی بہاؤالدین روڈ بند کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!