فی الحال پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی ارادہ نہیں،مفتاح اسماعیل

muftah
Share

Share This Post

or copy the link

آئی ایم ایف چاہتا ہے پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کریں، آئی ایم ایف سے کوئی وعدہ نہیں کیا کہ پٹرول کی قیمت کتنی بڑھائیں گے، غریب افراد کو ٹارگٹ سبسڈی دینا ہوگی۔ وفاقی وزیرخزانہ کی گفتگو

اسلام آباد (تازہ ترین۔ 25 اپریل 2022ء) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فی الحال پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی ارادہ نہیں، آئی ایم ایف چاہتا ہے پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کریں، آئی ایم ایف سے کوئی وعدہ نہیں کیا کہ پٹرول کی قیمت کتنی بڑھائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف وفد آرہا ہے، کل سے تکنیکی معاملات پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کریں، غریب افراد کو ٹارگٹ سبسڈی دینی ہوگی،آئی ایم ایف سے وعدہ نہیں کیا کہ پٹرول کی قیمت کتنی بڑھائیں گے، فی الحال پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی ارادہ نہیں۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان اوگرا نے کہا کہ پورے ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی مناسب مقدار دستیاب ہے، ڈیزل اور پیٹرول کے اسٹاک سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا گیا ہے، اندرون پنجاب چند مقامات پر ڈیزل کی قلت کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ذخیرہ اندوزی یا رسد میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع ڈی جی آئل آفس کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیزل کی قلت نہیں ہے بلکہ مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔ سیکرٹری انفارمیشن پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نارتھ کے مطابق پی ایس او کے علاوہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ڈیزل مہیا نہیں کر رہیں۔

نعمان علی بٹ نے وزیراعظم سے گزارش کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں، پیٹرول پمپوں پر ڈیزل کی دستیابی ممکن کریں ۔ دوسری جانب ذرائع ڈی جی آئل آفس نے بتایاکہ ملک میں ڈیزل کی قلت نہیں ہے، ڈیزل کے دو ہفتوں سے زائد کا اسٹاک موجود ہے۔

ذرائع ڈی جی آئل آفس کے مطابق ملک میں ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی چیف سیکرٹریز کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو ڈیزل نہ دینے والے پمپوں کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
فی الحال پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی ارادہ نہیں،مفتاح اسماعیل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!