فوڈ اتھارٹی کا دودھ فروش کو 75 ہزار جرمانہ کرنے اور غریب دوکاندار کا 3 معصوم بچے فروخت کرنے کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر ے بیس ہزار روپےاپنی جیب سے ادا کر دئیے

منڈی بہاوالدین : محکمہ فوڈ اتھارٹی کا دودھ فروش کو 75 ہزار جرمانہ کرنے اور غریب دوکاندار کا تین معصوم بچے فروخت کرنے کا معاملہ. ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے بیس ہزار روپے کی قسط اپنی جیب سے ادا کردی، دوکان کو ڈی سیل کر دیا گیا باقی جرمانہ اقساط میں جمع کرانے کی ڈپٹی کمشنر نے ذمہ داری لے لی

منڈی بہاوالدین ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی لاہور نے مقامی دودھ فروش محمد اختر کو دودھ میں ملاوٹ کی بنیاد پر 75 ہزار روپے جرمانہ کر کے دوکان سیل کر دی تھی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی استطاعت پر متاثرہ شخص بچے فروخت کرنے کی خبر میڈیا پر آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے نوٹس لے لیا، اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب سے جرمانہ کو اقساط میں ادا کرنے کی اجازت ملنے پر ڈپٹی کمشنر طارق بسرا نے متاثرہ شخص محمد اختر کا جرمانہ بیس ہزار کی پہلی قسط اپنی جیب سے ادا کر دی،

باقی اقساط کی ادائیگی کی یقین دہانی کرا دی جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی نے جرمانہ وصول کرنے کے بعد دودھ کی دوکان ڈی سیل کر دی، ڈپٹی کمشنر طارق بسرا کے انسانی ہمدردی کے اقدام کو شہریوں نے سراہا ہے،

اپنا تبصرہ لکھیں