ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹ دو سال کے لیے معطل

Share

Share This Post

or copy the link

غیر ملکی میڈیا کےمطابق فیس بک کمپنی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دو سال کے لیے معطل کردیا ہے۔

فیس بک کمپنی کے نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس 7 جنوری سے مکمل طور پر معطل ہوجائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کمپنی کے رولز کی شدید خلاف ورزی کی، کمپنی نے ہر پہلو کا جائزہ لے کر معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ فیس بک نے خلاف ورزی سے متعلق نئی پالیسی نافذ کردی ہے، رولز کی خلاف ورزی کرنے والی عوامی شخصیات بشمول سیاستدان پر جرمانے کیے جائیں گے۔

فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دونوں اکاؤنٹس کمپنی کے رولز کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کیے۔

جنوری میں فیس بک اور ٹوئٹر نےغیر معینہ مدت کے لیے ٹرمپ کے اکاؤنٹس کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملے کے بعد معطل کردیے تھے۔ ٹوئٹر اور فیس بک نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے اپنے حامی کو حملے پر اکسانے کے لیے اپنے سوشل اکاؤنٹس کا استعمال کیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹ دو سال کے لیے معطل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!