علی پور چٹھہ سے قادر آباد اور گوجرانوالہ تک کی شاہراہ چند ماہ میں خستہ حالی کا شکار

road
Share

Share This Post

or copy the link

علی پور چٹھہ (تحصیل رپورٹر) کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی سڑک چند ماہ میں تباہ ہو گئی۔ علی پور چٹھہ سے قادر آباد اور گوجرانوالہ تک کی مرکزی شاہراہ چند ماہ میں خستہ حالی کا شکار ہو گئی۔

کروڑوں روپے کے فنڈز سے بننے والی سڑک جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ دراڑیں نمودار ہو چکی ہیں اور حادثات معمول بن چکے ہیں۔ شہریوں نے شفاف تحقیقات اور ٹھیکیداروں، متعلقہ افسران اور کمیشن مافیا کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک میں استعمال ہونے والا میٹریل ناقص، غیر معیاری نکلا جس کی وجہ سے شاہراہ چند ماہ میں ہی گڑھوں اور ناہمواری کا نمونہ بن چکی ہے۔ خاص طور پر قادر آباد بیراج سے علی پور چٹھہ اور پھر گوجرانوالہ تک پورے راستے پر تباہی نمایاں رہی۔

یہ سڑک منڈی بہاؤالدین، علی پور چٹھہ اور گوجرانوالہ اور لاہور کے درمیان ایک اہم سنگم ہے اور اس سنگل روڈ پر روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں۔ شہریوں نے حلقے کے منتخب عوامی نمائندوں کی مسلسل خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری نوٹس نہ لیا گیا تو نہ صرف مالی نقصان بڑھے گا بلکہ انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
1
annoyed
Annoyed
1
surprised
Surprised
0
infected
infected
علی پور چٹھہ سے قادر آباد اور گوجرانوالہ تک کی شاہراہ چند ماہ میں خستہ حالی کا شکار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!