عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 کلینک سیل

mandi bahauddin drug inspector
Share

Share This Post

or copy the link

محکمہ صحت کی ٹیم عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ان ایکشن. ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر الیاس گوندل کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ڈرگز کنٹرولر محمد افضل ندیم ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خالد عباسی پر مشتمل محکمہ صحت کی انسداد عطائیت ٹیم کی کاروائی.

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 19 اپریل 2022) تحصیل منڈی بہاوالدین کے مختلف علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کے کلینکس پر کامیاب چھاپے مار کر 4 عطائی ڈاکٹروں کے قبضہ سے غیر قانونی ادویات استعمال شدہ سرنجز ڈیکسامیتھاسون جیسی ادویات کے غلط استعمال پر 4 عطائی کلینکس سیل کر کے ان کے خلاف چالان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیئے گے.

اسی طرح تحصیل ملکوال کے مختلف علاقوں میں ڈاکٹر فرخ محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عطائی ڈاکٹروں کے کلینکس سیل کر کے ان کے چالان پنجاب ہیلتھ کمیشن کو بھجوا دیئے .

ڈسٹرکٹ ڈرگز کنٹرولر محمد افضل اور ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد افتخار نے میڈیا ٹیم کو بریف کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے مسلسل ریڈز کر کے عوام کو ان عطائی ڈاکٹروں سے نجات دلائی جائے گی اور انہوں نے مزید کہا کے عطائیوں کے بارے معلومات فراہم کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 کلینک سیل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!