عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

dania amir
Share

Share This Post

or copy the link

بہاولپور: مشہور اینکر اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے مشہور اینکر اور معروف سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی بھی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عامر لیاقت کی بیوی دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں تنسیخ نکاح، حق مہر اور خرچہ نان نفقہ کا دعویٰ دائر کیا ہے، جس پر عدالت نے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: والد کی تیسری شادی پر عامر لیاقت کی بیٹی دعا کا ردعمل

دانیہ شاہ نے اپنے شوہر عامر لیاقت حسین کے حوالے سے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ ان کا شوہر عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، وہ نشے میں دھت ہوکر مجھے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، اور حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے، جب کہ عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!