منڈی بہاؤ الدین میں نوجوان پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا معاملہ / ملزمان حوالات پہنچ گئے. منڈی بہاؤ الدین کی وائرل ویڈیو میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزمان نے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات پر زیر و ٹالرینس کی ہدایت کر رکھی ہے۔
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 19 جنوری 2022) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے منڈی بہاؤ الدین میں تھانہ پھالیہ کے علاقہ میں نوجوان پر تشدد کی وائرل ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین کوملزمان گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے فوری طور پر مقدمہ درج کروا کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی پھالیہ کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی.
جب چھاپہ مار ٹیموں نے مختلف جگہوں پر پے در پے چھاپے مارے جس پر ملزمان نے پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا۔ ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کے واضح احکامات ہیں کہ شہریوں پر تشدد،ہراسمنٹ اور ظلم و زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ میرٹ پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔
