ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے جس کیلئے تمام متعلقہ محکمے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ جتنی جلدی ترقیاتی منصوبہ جات مکمل ہوں گے عوام اتنا ہی جلد مستفید ہو گی، انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی بہبود علاقائی ترقی کیلئے مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 31مارچ 2022 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ترقیاتی سکیموں میں پیشرفت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ایکسیئن ہائی وے، روڈز بلڈنگ اور متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ نے اجلاس کو ملٹی میڈیا کی مدد سے ضلع میں جاری میگا پراجیکٹس اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے ڈی پی 2021-22 کی جاری 114 ترقیاتی سکیمیں جن کی مالیت 22430.228 ملین روپے ہے ۔ ان سکیموں کے 6405.621 ملین روپے کے فنڈز استعمال ہو چکے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: پھالیہ روڑ کی کارپٹ سڑک کی تعمیر کے لئے مشینری کے ذریعے کام شروع

اسی طرح نیو ترقیاتی پروگرام2021-22 کی 21 سکیمیں جن کی مالیت1658.607 ملین روپے ہے ۔ ان سکیموں کے 341.782 ملین روپے کے فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں ۔اے ڈی سی فنانس نے بتایا کہ سی ڈی پی 3 کی 400 ملین روپے کی 42سکیمیں جن کیلئے 395.653 ملین روپے کی فنڈز جاری ہوئے اور ان فنڈز کے 340.489 ملین روپے کے فنڈز استعمال ہو چکے ہیں۔

اسی طرح سیپ 2کی 42سکمیں جن کی مالیت 150 ملین روپے ہے اور ان سکیموں کے 148.791 ملین روپے کے فنڈز استعمال کر کے 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ 40سکیمیں بھی مکمل کی جا چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیپ3کی 235 سکیمز جن کی مالیت 156.478 ملین روپے ہے اور ان سکیموں کے تمام فنڈز استعمال کر کے61فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

انہوںنے بتایا کہ سیپ 4 کی 91 سکیمز جن کی مالیت 236.902 ملین روپے ہے اور ان سکیمز کے 194.903 ملین روپے کے فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی، رفتاراور شفافیت پر خصوصی توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے ، عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی تعمیر و ترقی کے امور میں مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں گے، اگر کسی جگہ فنڈز کی کمی بیشی یا دیگر رکاوٹیں حائل ہیں تو ان کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لا کر فوراً ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!