منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 20جولائی2022)محکمہ زکوة و عشر پنجاب کی ہدایت پر ضلعی زکوة کمیٹی منڈی بہاوالدین میں زکوة ڈے منایا گیا ۔ اس حوالے سے دفتر ضلعی زکوة کمیٹی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا، جس میں دفتری اور فیلڈ سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر محمد حبیب صاحب نے پھالیہ روڈ پر مختلف کاروباری شخصیات کو محکمہ زکٰوة سے چلنے والے مختلف پروگراموں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کاروباری شخصیات سے اپیل کی کہ وہ اپنی زکٰوة محکمہ زکٰوة پنجاب کے اکاونٹس میں بذریعہ کراس چیک جمع کروائیں۔
