صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں منڈی بہاوالدین سمیت کئی تعلیمی ادارے بند کرنے کا امکان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد + منڈی بہاوالدین: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں اسکول کھلے رکھنے یا بند کیے جانے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا۔

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 10 مارچ 2021) ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس آج ہوگا، صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت صوبائی وزرائے تعلیم اور وفاقی حکومت کی مشاورت سے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ تعلیمی اداروں پر کورونا کے وار جاری ہیں۔ اسلام آباد، ملتان، راولپنڈی اور منڈی بہاؤالدین میں کئی اسکول بند ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 24 گھنٹوں کے دوران منڈی بہاوالدین میں کورونا کے 3 نئے کیسز رپورٹ، محکمہ صحت

گزشتہ روز بھی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بروز بدھ مورخہ 10 مارچ سے ملک بھر کے معمر افراد کیلئے ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ امید ہے جلد از جلد موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرلیا جائے گا۔ شفقت محمود نے بتایا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں منڈی بہاوالدین سمیت کئی تعلیمی ادارے بند کرنے کا امکان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!