شوہر سے دوسری شادی کا بدلہ لینے کیلیے بیوی نے اپنی بیٹی کو قتل کرڈالا

Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: سعید آباد میں ماں نے بیٹی کو زہریلی دوا پلا کر قتل کر دیا جب کہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

سعید آباد پولیس نے کمسن بیٹی کو زہر دیکر قتل کرنے کے دلخراش واقعے میں ملوث ماں کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سعید آباد شاکر حسین نے بتایا کہ بلدیہ سیکٹر 8 میں رہائش پذیر صبا نامی خاتون کے گھر سے اس کی بیٹی 8 سالہ مریم کی لاش ملی تھی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو خاتون نے بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کو چوہے مار دوا پلائی تھی جس کے باعث وہ ہلاک ہوگئی۔

پولیس نے خاتون کے اس بیان پر اسے گرفتار کرلیا اور مزید معلومات حاصل کی گئی تو اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر طالب حسین نے مجھے طلاق دے کر دوسری شادی کرلی تھی اور وہ گزشتہ 8 ماہ سے گھر کا خرچہ نہیں دے رہا تھا لہذا غربت اور اس مہنگائی کے دور میں وہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کہاں سے کھلاتی جس پر اس نے شوہر کو سبق سیکھانے کے لیے اپنی بیٹی مریم کو چوہے مار دوا پلائی تھی۔

شاکر حسین نے مزید بتایا کہ گرفتار خاتون 3 بچوں کی ماں ہے جس میں متوفیہ مریم بڑی تھی تاہم پولیس ملزمہ صبا کے شوہر کو تلاش کر رہی ہے تاکہ اس سے بھی مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے مقدمہ بھی اسی کی مدعیت میں درج کیا جائے ۔ پولیس نے متوفیہ مریم کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے میں رکھوا دی ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
شوہر سے دوسری شادی کا بدلہ لینے کیلیے بیوی نے اپنی بیٹی کو قتل کرڈالا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!