سونے کے نرخ چند روز میں 3 ہزار روپے گرگئے، ڈالر مذید مہنگا

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 900 روپے اور فی اونس 17 ڈالر سستا ہوگیا۔ 2 اگست کے بعد سے سونے کے نرخ 3 ہزار روپے گرچکے ہیں۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ مزید 900 روپے کمی سے ایک لاکھ 7 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونا 771 روپے سستا ہوکر 92 ہزار 250 روپے کا ہوگیا۔ پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔ یکم فروری کو سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جس میں اب تک تقریباً 6 ہزار روپے کمی ہوچکی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر کمی سے 1730 ڈالر پر آگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلے گئے تھے۔ واضح رہے کہ اپریل 2020ء میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 40 روپے کمی سے 1400 روپے جبکہ 10 گرام 34.29 روپے کمی سے 1234.56 روپے میں پر آگئے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے 0.64 ڈالر سستی ہو کر 23.40 ڈالر پر آگئی۔ پاکستان میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ 88 ہزار 150 روپے تھے.

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 60 پیسے سستا ہوگیا۔ یورو، برطانوی پاؤنڈ، یو اے ای درہم اور سعودی ریال سمیت تقریباً تمام کرنسیوں کے نرخ گر گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 28 پیسے بڑھ گئی۔ آج (منگل کو) ڈالر، یورو، پاؤنڈ، ریال، درہم، دینار سمیت دیگر کرنسیوں کے نرخ یہ رہے۔

پاکستان میں مارچ 2020ء میں ڈالر کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 169 روپے پر پہنچ گئی تھی

اپنا تبصرہ لکھیں