gold rate in pakistan today

سونے کی قیمت میں اضافہ، آج سونے کے تازہ ترین ریٹ دیکھیں

عالمی مارکیٹ میں کمی کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 33ہزار300روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 771روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 14ہزار 283روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15ڈالر کی کمی آگئی ہے.

ایک اونس سونے کی قیمت 1976ڈالر ہوگئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جیولرز کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافہ امریکی ڈالر کی قدر بڑھنے سے ہوا ہے واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر پھر بڑھ رہی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں