عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزید گر گئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کمی سے 3 لاکھ 53 ہزار روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 1,714 روپے کمی کے ساتھ 3,02,641 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 303 ڈالر کا ہوگیا۔