سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل ہونے پر ڈی ایس پی ٹریفک کا ایکشن شعیب انسپکٹر خود موقع پر پہنچ گے فوری راستہ کلئیر کروانے کیلئے احکامات جاری کردیے
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 17 ستمبر 2021) ڈی ایس پی ٹریفک شاہد بٹ کی ہدایت پر انسپکٹر ٹریفک پولیس شعیب احمد حیدر پیلس کے قریب ٹریفک کی بحالی راستہ کلئیر کروانے کیلئے موقع پر پہنچ گے انسپکٹر ٹریفک شعیب کا کہنا ہے کہ ایک ٹرک کو نکال لیا گیا.
جبکہ دوسرے ٹرک اور ٹریفک کی بحالی کیلئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں اور جب تک سڑک کی تعمیر مکمل نہیں کی جاتی اس وقت تک ہیوی لوڈر ٹرک کیلئے راستہ بند کررہے ہیں ہیوی ٹرک شوگر مل روڈ سے ہوتے ہوئے شفقت آباد روڈ سے آگے جائیں
