سوشل میڈیا صارفین کا ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ؟

sana javed
Share

Share This Post

or copy the link

سوشل میڈیا صارفین خوبرو اور اداکارانہ صلاحیتوں کے بلبوتے پر شوبز میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اس مطالبے کی وجہ کیا ہے؟

نامور اداکارہ نے مجھے”دو ٹکے کی ماڈل”کہا،منال سلیم کا انکشاف

پاکستان کی نامور ماڈل منال سلیم نے گزشتہ روز ثنا جاوید کا نام لئے بغیر ان کی جانب سے برتے جانے والے غیر مناسب رویے کا انکشاف کرتے ہوئے اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل گرل منال سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ شوٹ کے دوران ایک معروف اداکارہ نے انہیں “دو ٹکے کی ماڈل” قرار دیا جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی سلیبرٹی کے ساتھ فوٹو شوٹ نہیں کرائیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنے ایک پیغام میں منال سلیم نے کہا کہ وہ تمام کلائنٹس سے گزارش کریں گی کہ آج کے بعد انہیں کسی اداکارہ یا سلیبرٹی کے ساتھ شوٹ کرنے کیلئے کبھی نہ کہیں کیونکہ یہ نام نہاد اداکارائیں ہمیں “دو ٹکے کی ماڈل” سمجھتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: اداکارہ عروسہ صدیقی کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

منال سلیم نے بتایاکہ ہم بھی کام کرنے آتے ہیں، مفت میں ذلیل ہونے نہیں آتے۔ ماڈل گرل منال نے اگرچہ اپنی پوسٹ میں کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا تاہم بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کا ذمہ دار ثناء جاوید کو قرار دیا

معروف میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے بھی کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایسا رویہ اپنانے والی ثنا جاوید ہیں۔

دوسری جانب منال نے ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی حمایت میں کھڑے ہونے والے آرٹسٹ اور سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ جو لوگ مجھ سے اداکارہ کا نام پوچھ رہے ہیں وہ سب صحیح اندازے لگارہے ہیں۔

ثنا جاوید معافی مانگیں

سوشل میڈیا پر ثنا جاوید کی جانب سے ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹوں کے ساتھ کی جانے والی بدسلوکی کے بارے میں لوگ باتیں کررہے ہیں اور اداکارہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا موقف ہے کہ انڈسٹری اورعوام دونوں کو ثنا جاوید پر پابندی لگانی چاہئے اور ثنا جاوید کو ان تمام لوگوں سے معافی مانگنی چاہئے جن کے ساتھ انہوں نے برا سلوک کیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سوشل میڈیا صارفین کا ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ؟

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!