منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 25فروری 2022) سنگت ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کے حوالہ سے ٹی ایم اے ہال منڈی بہاﺅالدین میں موبلائزیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر پروگرام ساجد علی ایڈووکیٹ اور پروگرام آفیسر افشاں نازلی نے کہا کہ سابق کونسلرز اپنی خدمات کے ذریعے نہ صرف میونسپل مسائل کے حل میں مدد فراہم کر سکتے ہیں بلکہ وہ عوام کو اس حوالے سے با شعور کر سکتے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ ٹی ایم اے ہال منڈی بہاﺅالدین میں ہر مہینے خواتین کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں متعلقہ افسران کو صفائی ستھرائی اور دیگر مسائل بتائے جائیں گے اور ان کے حل کی درخواست کی جائے گی۔
میونسپل آفیسر محمد ابوبکر نے کہاکہ مقامی لیڈرشپ کے متحرک ہونے سے بلدیاتی مسائل حل ہونے میں مل سکتی ہے۔ اس موقع پر سابقہ لوکل گورنمنٹ منتخب نمائندوں نے علاقے میں درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے یقین دہانی کرائی۔مس کنزہ سردار نے خواتین کو نسلرز کو بطور کمیونٹی لیڈر کردار ادا کرنے کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔موبلائزیشن سیشن میں میونسپل آفیسر محمد ابوبکر ، میاں شریف زاہد، علی اکبر ، عبدالوحید، اعجاز احمد جنجوعہ اور علاقہ کی سابقہ کونسلرز نے بھر پور شرکت کی۔
