سموگ کا باعث بننے والی ہزاروں گاڑیاں بند، لاکھوں روپے کے جرمانے، سینکڑوں افراد گرفتار

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ سموگ انسانی بقا اور صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے جس پر قابو پانا معاشرے کے تمام طبقات کی قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری ہدایات پر فوری من و عن عملدرآمد کیا جائے، انہوں نے کہا کہ عوام الناس حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق سموگ سے بچاﺅ کیلئے فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ، چمڑا اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانے سے پرہیز کریں ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

منڈی بہاﺅلدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30 دسمبر 2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد سموگ مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن خالد رشید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال، ڈی او ماحولیات ، ڈی ایس پی ٹریفک محمد شاہد اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس کوانسداد سموگ کے حوالے سے کی جانے والی کاروائیوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال نے بتایا کہ سال 2021 میں سموگ کی خلاف ورزیوں اور دھان کی باقیات جلانے پر اب تک 3لاکھ 21ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 50 افراد کے خلاف ضلع کے مختلف تھانہ جات میں ایف آئی آرز بھی درج کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے سے روکنے کیلئے محکمہ زراعت نے آگاہی مہم چلا رکھی ہے۔ آگاہی مہم کے حوالے سے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے اور مساجد میں اعلانات بھی کروائے جاتے ہیں ۔

ڈی او ماحولیات نے بتایا کہ ضلع میں 271 بھٹہ جات ہیں جن میں سے 191 آپریشنل ہیں جن کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ سموگ کی مختلف خلاف ورزیوں پر 3 ماہ کے دوران 18 لاکھ50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ 9ایف آئی آرز اور 6افراد کو گرفتار بھی کرایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5244 گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور مختلف خلاف ورزیوں پر 7 لاکھ 31 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔ 834گاڑیون کے چالان کئے گئے جبکہ 89 گاڑیاں ضلع کے مختلف تھانہ جات میں بند کی گئیں۔

ڈی ایس پی ٹریفک محمد شاہد نے بتایا کہ ماہ نومبر اور دسمبر میں سموگ کی مختلف خلاف ورزیوں پر2641 افراد کے چالان کرتے ہوئے 364 افراد کو پابند سلاسل کیا گیا جبکہ 9 لاکھ 47 ہزار 400 روپیہ جرمانہ بھی کیا گیا ۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا کہ 3 ماہ کے دوران 296 گاڑیوں کو چیک کیا گیا ، اینٹی سموگ کی مختلف خلاف ورزیوں پر 180 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور 45 گاڑیوں کو بند کیا گیا جبکہ 2 لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔

تفصیلی بریفنگ سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے افسران کوواضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسداد سموگ مہم کے لئے پوری طرح الرٹ رہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو کسی صورت شاہراہوں پر نہ آنے دیا جائے اور ان کے فٹنس سرٹیفکیٹ کینسل کر کے بند کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملوں اور بھٹوں کی چمنیوں اور گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں سموگ کا سبب بنتا ہے جس پر شاہراہوں پر حادثات سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

انہوں نے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں عام آدمی کو ماحولیاتی آلودگی کے نقصانات اور ان سے بچاﺅ کے بارے میں آگاہ کریں تا کہ انسانی صحت کیلئے خطرناک سموگ سے بچا جا سکے۔ انہوں نے عوام الناس کو سموگ کے نقصانات کی زیادہ سے زیادہ آگاہی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ منڈی بہاﺅالدین کو سموگ فری ضلع بنایا جا سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سموگ کا باعث بننے والی ہزاروں گاڑیاں بند، لاکھوں روپے کے جرمانے، سینکڑوں افراد گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!