سعودی عرب میں فضائی سفر سستا ہونے کا امکان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سعودی عرب میں فضائی سفر سستا ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ، کیوں کہ اندرون مملکت سعودی ایئر لائن کے کرایوں میں کمی کی تجویز سامنے آئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطبق سعودی مجلس شوریٰ کے رکن انجینئرابراہیم آل دغریر نے تجویز دی ہے کہ اندرون مملکت سعودی ایئرلائن کے کرایوں میں کمی کی جائے .

ریاض ( تازہ ترین ۔ 14 اکتوبر 2021ء ) اندرون مملکت سعودیہ ایئر کے کرایوں پر نظرثانی کی جائے تاکہ اس سے ان لوگوں کو فائدہ ہو جو مختلف امور کے لیے باقاعدگی سے فضائی سفر کرتے ہیں ، اسی طرح طالب علموں کو بھی اس سے سہولت ہوگی ، انہوں نے یہ بات مجلس شوری کے ورچوئل اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ، جہاں شوریٰ کونسل کے ارکان کی جانب سے آنے والی تجاویز پر مختلف زاویوں سے بحث کی گئی جس کے بعد حتمی رپورٹ کی تیاری کے لیے متعلقہ کمیٹی کو وقت دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلیے خوشخبری

اس سے پہلے مجلس شوریٰ کا ورچوئل اجلاس نائب نگران شوریٰ کونسل ڈاکٹر مشعل بن فھم السلمی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں مختلف موضوعات زیر بحث آئے جہاں ارکان نے متعدد اصلاحی تجاویز بھی پیش کی ہیں ، اس موقع پر اندرون مملکت پروازوں کے کرایے میں کمی کے حوالے سے رکن شوریٰ انجینیئر ابراہیم کی جانب سے پیش کردہ تجویز میں مزید کہا گیا کہ ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت اس بات کویقینی بنایا جائے کہ پروازوں میں تاخیر نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شوریٰ کے رکن ڈاکٹر فیصل طمیحی نے اپنی تجویز میں کہا کہ سول ایوی ایشن جازان ، ریاض اور جدہ کے مابین پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ کرے ، اس دوران ڈاکٹرسلطانہ البدیوی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ سول ایوی ایشن شمالی ، مشرقی اور جنوبی ریجنز کے لیے براہ راست پروازیں چلائی جائیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سعودی عرب میں فضائی سفر سستا ہونے کا امکان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!