سعودیہ کی تمام مساجد کھولنے کے اوقات کار تبدیل ہو گئے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ریاض(تازہ ترین اخبار۔5 فروری2021ء) سعودی عرب میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ ایسے ہی ایک فیصلے کے تحت مساجد کے اوقات پر بھی اہم پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودیہ کے وزیر اسلامی امور، دعوت ورہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کرونا وبا سے نمٹنے کے سرکاری مشن میں تعاون کرتے ہوئے مساجد میں تمام دعوتی سرگرمیاں معطل کر دیں اور آئندہ سارے دعوتی پروگرام آن لائن چلانے کا حکم دے دیا- جبکہ نمازوں کے اوقات اور مساجد کھولنے اور بند کرنے کے حوالے سے متعدد پابندیاں لگا دیں-وزیر اسلامی امور نے پابندی لگائی ہے کہ اذان اور تکبیر کے درمیان کا وقفہ دس منٹ سے زیادہ کا نہ ہو۔

البتہ فجر میں نماز اور اذان کا وقفہ بیس منٹ تک کا رہے گا- دوسری ہدایت یہ ہے کہ مساجد اذان پر کھلیں گی اور نماز کے دس منٹ بعد بند کردی جائیں گی۔ جمعے کی نماز کے لیے جامع مساجد اذان سے 30 منٹ پہلے کھولی جائیں گی اور نماز کے پندرہ منٹ بعد بند کردی جائیں گی- جمعے کے خطبات نماز سمیت 15 منٹ سے زیادہ نہیں ہوں گے۔ تمام خطیبوں کو اس کی تاکید کردی گئی ہے۔

آل الشیخ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ تمام مساجد کے منتظمین کورونا وبا سے متعلق سابقہ ہدایات کی پابندی کرائیں- مثلا ہر نمازی جا نماز اپنے ہمراہ لائیں اور حفاظتی ماسک پہنیں اور ایک نمازی سے دوسرے کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھا جائے-وزیر اسلامی امور نے مساجد، وضو خانوں اور طہارت خانوں کی سینٹائزنگ کا کام ہنگامی بنیادوں پر بڑھانے کا حکم بھی جاری کردیا- وزیر اسلامی امور نے مساجد میں صاف ستھری ہوا کا دھیان رکھنے کی بھی تاکید کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد پاکستان اور بھارت سمیت 21 ممالک کے باشندوں پر سعودی مملکت داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے علاوہ ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز اور دیگر کاروباری مقامات پر بھی اہم پابندیاں عائد کی گئی ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سعودیہ کی تمام مساجد کھولنے کے اوقات کار تبدیل ہو گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!