سرکاری واجبات کی وصولی میں بے ضابطگیوں پر رجسٹری محرر کے خلاف مقدمہ درج

budget
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کی کرپشن کے خلاف بھرپور کاروائیاں، سرکاری واجبات کی وصولیوں میں بے قاعدگیوں پر رجسٹری محررز کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار احمد وقار ولد محمد امجد، ساکن واسو روڈ نے محکمہ اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین میں درخواست دی کہ رجسٹری محررز حسن اور ریاست سمیت دیگر فراد نے ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کی مد میں پھالیہ ملکوال اور منڈی بہاءالدین میں کروڑوں روپے وصولیوں کے باوجود سرکاری خزانہ میں جمع نہ کروائے ہیں۔

جس پر محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے سپیشل آڈٹ کروایا گیا اور سپیشل آڈٹ انسپکشن آف مجاریہ ایف بی آر کی رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ پھالیہ، ملکوال اور منڈی بہاءالدین میں 9 کروڑ 70 لاکھ 14 ہزار 894 روپے وصولیوں کے باوجود سرکاری خزانہ میں جمع نہ کروائے گئے ہیں اور سرکاری خزانہ کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے،

جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے فوری کاروائی کرتے ہوئے رجسٹری محررز حسن اور ریاست سمیت دیگر افراد کے خلاف تھانہ میں مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ جمع کروا دیا ہے۔ اس موقع پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی سربراہی میں اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین تسلسل سے بھرپور کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن اس کیس کی بھرپور پیروی کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائے گا اور سرکاری واجبات کی وصولیوں میں خردبرد پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سرکاری واجبات کی وصولی میں بے ضابطگیوں پر رجسٹری محرر کے خلاف مقدمہ درج

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!