سبز آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلا کواٹلی میں پناہ مل گئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

روم: سبزآنکھوں کی وجہ سے شہرت پانے والی افغان خاتون شربت گلا کواٹلی میں پناہ مل گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق شربت گلا روم پہنچ گئی ہیں۔اٹلی کے حکام کا کہنا ہے کہ شربت گلا کواٹلی میں زندگی گزارنے کے لئے ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ اٹلی کے حکام کا کہنا تھا کہ شربت گلا افغانستان میں جنگ کے ہاتھوں برباد ہونے والے افغانیوں کی نمائندہ ہیں۔پوری دنیا نے جنگ سے تباہ ہونے والے افغانیوں کی حالت زارکوشربت گلا کی صورت میں دیکھا۔

اگست میں طالبان کے اقتدارسنبھالنے کے بعد افغانستان میں کام کرنے والی عالمی این جی اوزنے اٹلی کی حکومت کو شربت گلا کے لئے پناہ کی درخواست دی تھی۔ افغان خاتون شربت گلا کو1984میں نیشنل جیوگرافک کے سرورق پرآنے کے بعد شہرت ملی تھی۔ امریکی فوٹوگرافر میک کیوری نے شربت گلا کی عالمی شہرت یافتہ تصویرپاکستان کے ایک مہاجرکیمپ میں کھینچی تھی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سبز آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلا کواٹلی میں پناہ مل گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!